مانسہرہ میں کورونا وائرس سے بیمار لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں۔
صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق لیڈی ڈاکٹر انیلا دو ہفتوں سےنجی اسپتال میں زیرِعلاج تھیں۔
ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ڈاکٹر جاوید اقبال کئی روز سے کورونا وائرس کے باعث بیمار تھے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 346 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 542 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.