ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

مانسہرہ: مسافر وین کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 10زخمی

ہزارہ ایکسپریس وے پر مسافر وین پل سے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ مسافر وین تحصیل الائی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وین کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے ہوا، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.