بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مانتا ہوں اسپتالوں میں سہولتیں زیادہ ہونی چاہئیں: سیکریٹری صحت بلوچستان

سیکریٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کا کہنا ہے کہ مانتا ہوں کہ صوبے کے اسپتالوں میں طبی سہولتیں زیادہ ہونی چاہئیں۔

یہ بات صوبۂ بلوچستان کے سیکریٹری صحت نور الحق بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 8 کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کھولے جائیں گے، صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں سہولتیں پہنچائیں گے۔

چیئرمین وائی ڈی اے بلوچستان ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے اسپتالوں میں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی مشینیں خراب ہیں، دوائیں وافر مقدار میں نہیں ہیں۔

نور الحق بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے معاملے پر ایک کمیٹی بنائی ہے، ان کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.