جيکب آباد کے قصبہ مہر اللّٰہ بنگلانی میں ماموں کی جانب سے 5 سالہ بھانجی کو کاروکاری کا الزام لگا کر قتل کرنے کی کوشش کے کیس میں متاثرہ بچی والد کے ساتھ عدالت میں پیش ہو گئی۔
پولیس نے بچی کو جیکب آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔
بچی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں اپنے والد کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
عدالت نے قرار دیا کہ بچی کو اگر کچھ ہوا تو اس پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
بچی کے والد نے عدالت کو بتایا کہ بچی کے ماموں نے زمین پر فصل لگانے کی اجازت نہ دینے پر میری بیٹی پر یہ الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ جيکب آباد کے قصبہ مہر اللّٰہ بنگلانی میں 5 سال کی بچی پر اس کے ماموں نے کاروکاری کا الزام لگا دیا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔
بچی کو اس کے والد نے قتل ہونے سے بچایا، واقعے کے بعد بچی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس کی مدعیت میں بچی کے ماموں سمیت 4 افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
Comments are closed.