منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

مالم جبہ نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں کا رش

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، سوات کی وادی مالم جبہ میں برفباری کے بعد بڑی تعداد میں سیاح مزہ لینے پہنچ گئے۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہوگیا ہے۔

کراچی کراچی میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی…

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، گوپس اور اسکردو میں منفی 3، قلات اور زیارت میں بھی منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

مری میں 1، اسلام آباد 4، لاہور 9، کراچی 16 ڈگری جبکہ لیہہ میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.