54ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ کل سے مالدیپ میں شروع ہوگی، ایونٹ میں پاکستان کا 12 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔
کراچی میں پاکستان فزیک اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایتھلیٹس کو عمدہ پرفامنس کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا، 6 ماہ سے ایونٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تن ساز ماضی میں بھی پاکستان کے لیے میڈلز جیت چکے ہیں، اس مرتبہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب باڈی بلڈرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیمپئن شپ کی بھرپور تیاری کی ہے۔
Comments are closed.