بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

مالاکنڈ: 9 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

مالاکنڈ میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے 9 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مرکزی ملزم اسامہ سمیت 2 ملزمان کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کرکے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔

شکیل خان نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے 9 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.