جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مالاکنڈ میں ٹیکسز کا نفاذ کسی صورت قابلِ قبول نہیں: زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کا نفاذ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

لوئر دیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسز کے نفاذ سے پہلے مالاکنڈ ڈویژن کی پسماندگی دور کرے، ٹیکسز کا نفاذ نگراں حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

زاہد خان کا کہنا ہے کہ اے این پی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے خلاف ہے، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے مگر انتخابات میں یکساں مواقع تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، نئی حلقہ بندیاں ناقابلِ قبول ہیں، عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.