مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کرکے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 9 افراد کی ہلاکت کا واقعہ گاؤں بگردرہ میں پیش آیا جہاں قریبی رشتہ داروں نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے، بہت جلد اصل وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔
Comments are closed.