پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مافیا چیف قرار دے دیا۔
عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ مافیا چیف ہیں، وہ اب سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی مستی اور گھمنڈ ہے، وہ غیر ملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے غیر ملکی ایجنڈے کے تحت اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام بچے بیرون ملک ہیں، انہیں کسی چیز کی فکر نہیں، عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان کیوں نہیں لاتے۔
Comments are closed.