وفاقی وزیرِ آبی وسائل مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں کئی لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
ایک بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ کراچی کے رہائشی ٹینکر مافیا کے سامنے بے بس ہیں، ملک میں 30 فیصد اموات اور 40 فیصد امراض آلودہ پانی کے باعث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں مکمل اشتراک سے ہی ان سنگین مسائل کا مؤثر ترین حل ممکن ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.