اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس نیویارک میں شروع ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اور غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ دنیا کو یوکرینی گندم اور خوراک کی اشد ضرورت ہے۔
انتونیو گوئتریس نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکار رہے ہیں۔
عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ افغان عوام کو عالمی مدد کی ضرورت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے عوام امن چاہتے ہیں۔
Comments are closed.