اتوار دو شوال المکرم 1444ھ23؍ اپریل 2023ء

ماضی میں بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا، اب بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

صوبائی وزیر توانائی سے ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.