روسی صدر پیوٹن کے ریزرو فوج کو یوکرین کے محاذ پر جزوی متحرک کرنے کے فیصلے کے بعد روس سے باہر جانے والوں کا سرحدوں پر رش بڑھ گیا، ماسکو سے باہر جانے کے لیے یکطرفہ فضائی ٹکٹ میں 5 ہزار ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا۔
روسی صدر کے اعلان کے بعد روس سے بیرون ملک جانے والوں میں اضافہ ہوگیا، ساتھ ہی ماسکو سے باہر جانے کے لیے فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
ماسکو سے قریبی ممالک کے لیے آئندہ کچھ روز کے تقریباً تمام فضائی ٹکٹ فروخت ہوگئے، روس سے فن لینڈ اور جارجیا جانے والی کراسنگ پر بھی رش بڑھ گیا ہے۔
جنگ عظیم دوم کے بعد پہلی بار ریزروڈ روسی افواج کو متحرک کیا جا رہا ہے، روس نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کرانے کا بھی کہا ہے۔
Comments are closed.