- مصنف, سٹیو روزنبرگ
- عہدہ, بی بی سی نیوز، روس
- 14 منٹ قبل
روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع نیو اربات ایونیو کی خاص بات یہ ہے کہ وہاں پوری ملک میں سب سے بڑی ویڈیو سکرینیں نصب ہیں تاہم آج ان تمام سکرینیوں پر ایک ہی دیوہیکل تصویر دکھائی جا رہی ہے۔ ایک جلتی ہوئی موم بتی اور روسی لفظ ’Skorbim‘، جس کا مطلب ماتم یا سوگ میں ہونا ہے۔روس بھر میں کروکس سٹی ہال میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کا سوگ منایا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں کی حتمی تعداد ابھی معلوم نہیں اور لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ملک بھر میں روسی پرچم سر نگوں ہے جبکہ تفریح اور کھیلوں کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ٹی وی پر خبریں پڑھنے والے سوگ میں سیاہ لباس پہنے ہوئے ہیں۔ماسکو میں واقع کروکس سٹی ہال روس میں موسیقی کے سب سے مشہور اور پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے۔
جمعے کے روز ہونے والے حملے نے اس معروف کنسرٹ ہال کو گویا جہنم میں بدل دیا۔ حملہ آوروں نے نہ صرف گولیوں سے حملہ کیا بلکہ انھوں نے عمارت کو بھی آگ لگا دی۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کانسرٹ ہال کی نہ صرف چھت گرنے کا منظر دکھایا گیا ہے بلکہ دھاتی بیم بھی گرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔عمارت کے باہر پولیس بدستور موجود ہے۔ جہاں میں کھڑا ہوں، وہاں سے میں تفریحی کمپلیکس کے ایک جلے ہوئے حصے کو دیکھ سکتا ہوں جو اندر کی مکمل تباہی کا ایک اشارہ ہے۔لوگ اس ظلم کے شکار افراد کے لیے بنایا گئے علامتی مزار پر پھول چڑھانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ خراج تحسین کے لیے رکھے گئے پھولوں کا پہاڑ اونچا ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں صرف گلاب اور گلدستے ہی نہیں بلکہ لوگ پھولوں پر گڑیا اور کھلونے بھی رکھ رہے ہیں۔ کیونکہ اس حملے میں مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لوگ اپنے پیغامات بھی یہاں رکھ رہے ہیں۔ انہی میں ایک پیغام میں ایک حملہ آوروں سے مخاطب ہو کر لکھا گیا ہے۔’تم قابل نفرت ہو، ہم تمہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔‘
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.