بوسنیائی نژاد جرمن مارشل آرٹ کے ماسٹر محمد کریمانووچ کو فولادی ہاتھوں والا کہا جاتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ناریل سے لیکر بیس بال بیٹ تک ہر چیز اپنے ہتھوڑے جیسے ہاتھوں سے توڑ ڈالتے ہیں، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ پینشنر بھی کچھ بھی توڑ سکتے ہیں۔
63 سالہ محمد کریمانووچ کی پیدائش تو بوسنیا میں ہوئی لیکن وہ کم عمری میں ہی اپنے خاندان کے ساتھ جرمنی منتقل ہوگئے اور انہوں نے بچپن سے ہی تائی کوانڈو کی تربیت لی اور اس پر عبور حاصل کیا، ابتدا میں وہ ایک انسٹرکٹر بنے۔
تاہم اس حوالے سے ان کی بہترین پرفارمنس کے باعث انہیں بین الاقوامی توجہ اور شہرت ملی اور انہوں نے اپنے غیر معمولی طور پر مضبوط ہاتھوں کی وجہ سے متعدد ناقابل یقین گنیز ریکارڈ قائم کیے۔
اسی وجہ سے انہیں حقیقی زندگی کا سپرمین اور ہیمر ہینڈ (ہتھوڑے جیسی ہاتھوں والا) کہا گیا۔ حال ہی میں بڑی تعداد میں لکڑی کے بیس بال بیٹ توڑ کر انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا جس پر محمد کریمانووچ خبروں کی شہ سرخیوں پر نظر آئے۔
اس سے قبل انہوں نے بڑی تعداد میں ایک ہاتھ سے چھ مرتبہ ناریل توڑنے کا ریکارڈ بنایا۔
Comments are closed.