casual encounter hookups hookup Birmingham casusl hookup review gay hookup places in gloucester county nj free amarillo hookups my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماریوپول چلڈرن اسپتال میں کوئی مریض نہیں، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماریوپول میں بچوں کےاسپتال پر حملے سے متعلق کہا کہ ماریوپول کا چلڈرن اسپتال یوکرین کی ایزوف بٹالین اور ریڈیکلز کے پاس ہے۔ 

واضح رہے کہ استنبول میں ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرینی وزرا خارجہ کی جنگ بندی کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ 

اس موقع پر جب سرگئی لاروف سے ماریوپول میں بچوں کےاسپتال کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں کوئی مریض نہیں تھا۔

یوکرین کے شہر ماریوپل میں میٹرنٹی اسپتال کی عمارت روسی حملے کے نتیجے میں تباہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ یوکرین کے شہر ماریوپل میں بچوں کے اسپتال پر روسی حملے کے نتیجے میں عملے کے 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر بم لگنے سے عمارت تباہ ہوگئی جبکہ حملے میں کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا۔

ماریوپل کے مئیر کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے 9 دن کے حملوں میں اب تک 1200 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.