یوکرین نے روس کی جانب سے ماریوپول شہر میں سرنڈر کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین نے ماریوپول کے بدلے شہریوں کیلئے محفوظ راستے کی روسی پیشکش مسترد کردی۔
یوکرینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماریوپول میں کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے، ہم نے پہلے ہی روسی فریق کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ روس کہتا ہے راہداری پر متفق ہیں اور صبح انخلاء کی جگہ پر گولہ باری کرتے ہیں۔
روس نے گزشتہ روز یوکرین کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ انخلا کی پیشکش کی، روس نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔
یاد رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رات میں ہونے والی بمباری میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔
Comments are closed.