مارک زکربرگ نے واٹس ایپ صارفین کے لیے پرائیویسی کے 3 نئے فیچرز متعارف کروادیے ہیں۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا کہ ان نئے پرائیویسی فیچرز سے واٹس ایپ میسجنگ کو دو لوگوں کے درمیان آمنے سامنے ہونے والی گفتگو کی طرح نجی اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔
واٹس ایپ صارفین اب جب چاہیں تو خاموشی سے دوسرے گروپ ممبرز کو مطلع کیے بغیر صرف گروپ ایڈمن کو آگاہ کرکے گروپ چھوڑ سکتے ہیں، اور اس بات پر بھی صارفین کا کنٹرول ہوگا کہ ان کا آن لائن اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ صارفین اپنے میسیجز کے لیے اسکرین شاٹس کو بھی بلاک کرسکتے ہیں یعنی اب واٹس ایپ اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین کسی کو بھی اپنے بھیجے ہوئے میسجز کا اسکرین شاٹ لینے سے روک سکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر یہ تینوں پرائیویسی فیچرز اس ماہ سے صارفین کے استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Comments are closed.