حکومت نے 8 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ دوائیں باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مخصوص امراض کی ان دواؤں کی قیمت کم تھی۔
کم قیمت ہونے کی وجہ سے دوا ساز اداروں نے انہیں بنانا چھوڑ دیا تھا اور ان کی پیداوار بند ہوچکی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے کے بعد اب دواساز ادارے یہ دوا بنائیں گے اور یہ دوائیں باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوسکیں گی۔
کابینہ ذرائع کے مطابق 37 نئی دواؤں کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا ہے، یہ 37 دوائیں مارکیٹ میں یا تو نئی لائی جارہی ہیں یا پھر ان کا فارمولا تبدیل ہوگا۔
Comments are closed.