بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارکیٹ رات 8 بجے بند کرنے کا حکومتی اقدام مصنوعی ہے، مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے مارکیٹ رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی اقدامات مصنوعی قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت کا 2 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اقدام بہت چھوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ عام آدمی ایک ہاتھ سے 2 ہزار روپے لے رہا ہے تو دوسرے ہاتھ سے 8 ہزار روپے دے رہا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنا رونا دھونا ختم کر کے عوام کے رونے دھونے پر توجہ دینی چاہیے، مارکیٹ رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی اقدامات مصنوعی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور حکومت کو مختلف ایشوز پر مل کر مذاکرات کرنے چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.