ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

مارکیٹیں کھلیں گی تو ڈالر 5 سے 10 روپے کم ہو گا: ملک بوستان

 فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ مارکیٹیں کھلیں گی تو ڈالر کا ریٹ فوری 5 سے 10 روپے کم ہو گا۔

ملک بوستان نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عید پر بہت بڑی خوش خبری ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے معاہدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

ملک بوستان نے یہ بھی کہا ہے کہ فنڈز ملنے سے بند دروازے کھل گئے ہیں، فارن ایکسچینج بڑھے گا۔

معاشی ماہر شاہد علی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ بہت مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گی۔

دوسری جانب معاشی ماہر شاہد علی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے آگے مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گی۔

معاشی ماہر شاہد علی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ بہت مثبت پیش رفت ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کرنٹ اکاونٹ سرپلس کی کوشش رکھنی چاہیے، امپورٹ کھولنا ہو گی۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.