بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارکیٹیں ایک بجے کھلتی ہیں، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مارکیٹیں دن ایک بجے کھلتی اور رات ایک بجے بند ہوتی ہیں، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اندھیرے میں لائٹ جلاکر کاروبار کرتےہیں، مارکیٹیں ٹائم درست کرلیں تو کراچی کے بغیر 3500 میگاواٹ بجلی بچتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کے مشکل حالات ہیں، ہمیں مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نواجوانوں کو تربیت دیں گے،ہر طالب علم کو سبسڈی پر لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔

قبل ازیں سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئینی طریقہ کار پر حملہ ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب اداروں کے خلاف کام شروع ہوگیا ہے، اداروں پر سوالیہ نشان لگایا جارہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.