منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

مارچ صرف اُسی صورت ختم ہوگا جب الیکشن فوری کرائے جائیں گے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے لانگ مارچ کے خاتمے کی شرط بتادی۔

گوجرانوالہ کے سیالکوٹی دروازے پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ مارچ صرف اُسی صورت ختم ہوگا جب الیکشن فوری کرائے جائیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی ۔

 عمران خان نے اس دوران چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں مل کر پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ نواز شریف انتظار کر رہے ہیں کہ طاقت ور لوگوں سے این آر او مل جائے تو وہ واپس آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.