آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارنوس لابوشین کو کراچی کی دال روٹی پسند آگئی۔
مارنوس لابوشین نے ٹوئٹر پر دال روٹی کی ایک تصویر شیئر کی، اور ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ دن کے کھانے میں بھی دال اور روٹی ہی کھائیں گے کیونکہ یہ ڈش انہیں بہت مزیدار لگی ہے۔
مارنوس لابوشین کے ٹوئٹس دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تاریخی دورہ پاکستان کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔
اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی طرف سے مارنوس لابوشین کو سب سے زیادہ پیار اور احترام ملا۔
مارنوس لابوشین سے منسلک پوسٹرز پر ان کے مشکل نام یاد کرنے کے حوالے سے لکھا گیا تھا تو کسی پر نام کا تلفظ لکھا گیا تھا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں ہر جانب اپنے پوسٹرز دیکھ کر مارنوس بھی ردعمل دینے سے خود کو روک نہ سکے تھے۔
پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کے آغاز سے قبل مارنوس لابوشین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مجھے راولپنڈی میں شائقین کیے تمام تر پوسٹرز بہت پسند آئے ہیں، پاکستان میں خوش آمدید کہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.