بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مارنس لبوشین نے خود کو ہی ٹرول کردیا

آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے کراچی ٹیسٹ میں اپنے آؤٹ پر خود کو ٹرول کردیا۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں آج کھیل کے پہلے روز مارنس لبوشین ڈک پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ 

آسٹریلوی بلے باز کو پاکستانی اسپنر ساجد خان نے رن آؤٹ کیا تھا۔ 

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر مارنس لبوشین نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ماتھے پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں اور اداس نظر آرہے ہیں۔

لبوشین نے اسی طرح پشیمانی کی عکاس ایموجی کے ساتھ تحریر کیا کہ جی یہ کہنا درست ہے کہ وہ رن نہیں تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.