ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر مارلن سیموئلز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
ابوظبی میں ٹی ٹین لیگ 2019 میں سیموئلز نے قانون کی 4 شقوں کی خلاف ورزی کی۔ آزاد ٹریبونل اب سزا کا فیصلہ کرے گا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن بنی اور دونوں بار فائنل کے ہیرو مارلن سیموئلز رہے۔ لیکن اب انہوں نے ولن کا روپ دھارلیا ہے۔
ابوظبی میں ٹی ٹین لیگ 2019 میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
ان پر 2021 میں تحقیقات میں تعاون نہ کرنے، متعلقہ معلومات چھپا کر تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے یا تاخیر کرنے کے الزام عائد کیے تھے۔
سیموئلز پر اس سے پہلے بھارت میں 2008 میں بک میکر کو معلومات فراہم کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
سیموئلز نے ویسٹ انڈیز کے لیے 71 ٹیسٹ، 207 ایک روزہ اور 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے۔
Comments are closed.