مگرمچھ اپنی موٹی کھال کی وجہ سے مشہور ہیں اسی لیے یہ بات کسی اچنبھے سے کم نہیں کہ جانوروں میں ان کی محسوس کرنے کی صلاحیت بہت بہترین ہے۔
ایک ریسرچ کے مطابق مگرمچھ کی کھال پر موجود ابھرے ہوئے حصوں میں Touch Sensors ہوتے ہیں جو انگلی کا دباؤ اور تھرتھراہٹ بھی محسوس کرسکتے ہیں۔
اس کی سب سے اعلیٰ مثال وہ ویڈیو ہے جس میں ایک چڑیا گھر کی نگران کو سفید چھوٹی مادہ مگرمچھ کا مساج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نگران نے مگرمچھ کو ایک ہاتھ سے پکڑا ہوا ہے جبکہ دوسرے سے وہ اس کی سخت موٹی کھال پر ٹوتھ برش رگڑ رہی ہے لیکن مادہ مگرمچھ اپنی آنکھیں موند کر منہ کھول کر لطف کا اظہار کر رہی ہے۔
Comments are closed.