پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

ماحور شہزاد نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار

پاکستان نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔

ماحور شہزاد اپنی شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہیں۔

اس حوالے سے ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہوں، شادی کے بعد بھی کھیل جاری رکھوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کی پہلی اولمپئن کھلاڑی ہوں، کھیل سے وابستہ رہنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 26 سے 30 اکتوبر تک کوئٹہ میں ہو گا جبکہ ماحور شہزاد 13 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.