
سابق عالمی باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن نے دورانِ پرواز مداح سے تنگ آکر اُس پر مکّوں کی بارش کردی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مططابق لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن کو دورانِ پرواز ایک نوجوان مداح نے بےحد تنگ کیا، پہلے مداح مائیک ٹائسن کے کان میں مسلسل بولنے لگا جس پر اُنہوں نے مداح کو آرام سے بیٹھنے کا کہا۔
شروع میں، ٹائسن نے مداح اور اس کے دوست کے ساتھ دوستانہ برتاؤ کیا۔ تاہم، اس واقعے نے اس وقت شدت اختیار کی کہ جب مداح نے ٹائسن کو اکسانا بند نہیں کیا۔
سابق ہیوی ویٹ چیمپئن نے کھڑے ہو کر شدید غصے میں مداح پر حملہ کیا اور اس پر مکّوں کی بارش کردی۔
اس تمام واقعے کے دوران پرواز میں موجود دیگر مسافر اپنے موبائل فونز میں ویڈیوز بناتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس اور ایئر لائن نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
Comments are closed.