بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مائیکل وان کی ایک بار پھر پی ایس ایل کی کُھل کر تعریف

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک بار پھر کُھل کر تعریف کی ہے۔

پاکستان سپُر لیگ کے سنسی خیز پلے آف میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری  ہیں ، 27 فروری کو ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

ایسے میں مائیکل وان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں پی ایس ایل کی کُھل کر تعریف کی اور کہا کہ پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور کرکٹ کے اس بڑے ایونٹ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کے مقابلے میں  پاکستان سپر لیگ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے ۔

اس سے قبل روان ماہ ہی مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.