دنیا کا پہلا مائیکروویو بیگ جو آپکا کھانا دوران سفر گرم کرے۔ جی ہاں ولیٹیکس ول کک مائیکروویو بیگ جو دیکھنے میں ایک اسٹائلش لیپ ٹاپ بیگ جیسا لگتا ہے لیکن یہ اصل میں ایک کنڈکٹیو فیبرک سے بنا ہوا مائیکروویو ہے۔
اسکے اندر 250 ڈگری تک گرم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ یہ سخت سردی کے دنوں میں جب آپ گھر سے باہر ہوں کھانا گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسے ایک اختراعی فیبرک سے معروف جاپانی کمپنی سانکی کونسس نے تیار کیا اور اسکا مقصد یہ ہے کہ جب آپکے پاس اپنے لنچ کو گرم کرنے یا پھر گرم کھانا آرڈر کرنے کا کوئی ذریعہ نہ ہو تو آپکے پاس موجود لنچ کو اسکے اندر رکھ کر گرم کیا جاسکتا ہے۔
بظاہر ایک عام سا لیپ ٹاپ بیگ جیسا ہے لیکن اسکے اندر آپ جو کچھ بھی رکھیں گے تو یہ پانچ منٹ میں اسے 80 ڈگر سیلسیس تک گرم کردے گا، تاہم اسے 40 سے 250 ڈگری تک بڑھانے کے لیے ایک اسمارٹ فون ایپ ہوٹوپیا کے ذریعے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔
اس بیگ کا اپنا وزن صر ف 160 گرام ہے، اس میں ایک ری چارج ایبل بیٹری نصب ہے جو کہ اضافی 120 گرام وزنی ہے۔ اسکی خاص بات اسکا کھینچنے کے قابل فیبرک ہے جو کہ بیٹری سے توانائی حاصل کرتا ہے اور آٹھ گھنٹے تک چارج رہتا ہے۔ اسکی انسولیٹنگ بناوٹ اس طرح کی ہے کہ یہ گرمیوں میں ڈرنکس کو ٹھنڈا رکھے۔
Comments are closed.