وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے بارے میں سوچا ہی نہیں جاسکتا ہے۔
واہ کینٹ میں میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف عالمی سازشوں کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں تحریک انصاف کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مولانا فضل الرحمان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی جنگ لڑرہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ تینوں اپوزیشن لیڈران لوٹا ہوا مال بچانےکی کوشش کر رہےہیں، مائنس عمران خان کے بارے میں سوچا ہی نہیں جا سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف پاکستان کی سلامتی کےضامن ہیں، تین بڑے خاندانوں کو مائنس کردیں تو اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
Comments are closed.