وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قائمقام صدر ظہور بلیدی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں پرویز خٹک اور ظہور بلیدی کی ملاقات میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو، سینیٹر منظور کاکڑ اور سینیٹر کہدہ بابر نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر سردار عبدالرحمٰن کھیتران، نصیب اللّٰہ بازئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع اور بی اے پی کے قائمقام صدر نے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے بی اے پی کے ناراض اراکین سے سیاسی بحران اور اختلافات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی۔
بی اے پی کے ناراض اراکین نے پرویز خٹک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مائنس جام کمال کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔
اس سے قبل بی اے پی کے قائمقام صدر نے وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی بحران میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed.