لاہور کی مقامی عدالت نے مائرہ قتل کیس کے شریک ملزم طاہر جدون کی ضمانت منظور کر لی جبکہ فردِ جرم کے لیے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
مائرہ کے قتل کا مقدمہ ظاہر جدون اور طاہر جدون کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں درج ہے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کے خلاف چالان بھی پیش کیا جا چکا ہے۔
عدالت نے مرکزی ملزم کے بھائی شریک ملزم طاہر جدون کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5، 5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکےجمع کرانے کی ہدایت کی ہے اور فردِ جرم کے لیے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.