پاکستان مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف زمینوں پر قبضے اور کرپشن میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج ہے، اینٹی کرپشن پنجاب کی اپیل پر ہی ملزم کا نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سابق سینیٹر چوہدری تنویر کراچی سے دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کو آج ہی راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔
Comments are closed.