asin video cubby loving dating with female cairns rub and tug www.yahoo philippines.com does adult friend finder work

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ کا پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ

لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ نے مشترکہ طور پر پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین ائیر عربیہ شیخ عبد اللّٰہ بن محمد الثانی نے ملاقات بھی کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان میں مختلف ڈومیسٹک روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی، بعد ازاں فلائٹ آپریشن کو بین الاقوامی سطح تک لے جایا جائے گا۔

لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا گروپ ائیر عربیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں ائیرلائن کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم کی صنعت کو فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔

ائیر عربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللّٰہ بن محمد الثانی کا کہنا ہے کہ نئی ائیرلائن سے لوگوں کو معیاری اور کم قیمت سفری سہولتیں حاصل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.