وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون پولیس اہلکار کی موت کے معاملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل کی موت زہریلی چیز کھانے سے انتہائی پراسرار اور مشکوک حالات میں ہوئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اہلکار کی موت کا مقدمہ تھانہ آپبارہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل کی دفعہ 302 ت پ کے تحت درج کیا گیا، ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے اعلیٰ پولیس افسران کی تحقیقاتی کمیٹی بنادی، کمیٹی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کےلئے تحقیقات میں مصروف ہے۔
Comments are closed.