
لیہ میں سرکاری گائنا کالوجسٹ پرائیویٹ کلینک پر دوران آپریشن مبینہ لاپرواہی کے باعث قینچی مریضہ کے پیٹ میں ہی بھول گئی۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ طبعیت کی خرابی پر سی ٹی اسکین سے قینچی کی موجودگی ظاہر ہوئی، لیڈی ڈاکٹر نے 70 روز قبل خاتون کا ڈلیوری آپریشن کیا تھا۔
متاثرہ خاتون کے والد نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن حکام، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں۔
ادھر نجی کلینک کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات اس طرح کی چیزیں ہوجاتی ہیں۔
تاہم گائنا کالوجسٹ نے واقعے پر موقف دینے سے انکار کردیا۔
Comments are closed.