وزیرِ مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنز کا وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر خود گھر میں چھپ جائے تو کارکنوں کا گھبرانا بنتا ہے۔
وزیرِ مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے یہ بات جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ لیڈر بنتے ہو تو خود میں لیڈر جیسے معیار پیدا کرو۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عجیب جیل بھرو تحریک ہے، پولیس اعلان کر رہی ہے کہ ہے کوئی گرفتاری دینے والا؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی تاریخ بتاتی ہے کہ رضاکارانہ گرفتاری دینے والے آزادی کی بھیک نہیں مانگتے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں کرائے پر جیل جانے والوں کی بھرتی جاری ہے، عمران خان جمہوری آداب سیکھتے تو آج یہ دن نہ دیکھتے۔
Comments are closed.