عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ لیڈر شپ مخلص ہوگی تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔
اسلام آباد میں باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج، سیاست دان اور بیوروکریٹ مل کر ملک کو بچانے کا سوچیں۔
دوسری جانب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے باچا خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے لیے لڑنے والوں کی پاکستان بننے کے بعد قدر نہ کی گئی، آزادی کا مفہوم باچا خان اور خدائی خدمت گاروں کی قربانیوں سے سمجھنا چاہیے۔
Comments are closed.