جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں کرنے والوں کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے، آفتاب شیرپاؤ

چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں کرنے والوں کو عدالتوں سے اب ریلیف مل رہا ہے۔ جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے تھے، وہ سب بحال ہوگئے ہیں۔

شبقدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں جو قرارداد منظور ہوئی، حکومت پر اس کی کوئی بائنڈنگ نہیں کہ اس پر عمل کریں۔

آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ دہشت گردی کی جو نئی لہر آئی ہے، یہ ایک اہم مسئلہ ہے، حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی باتیں کرنے والے اگر 2018 کی طرح لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں تو یہ اب ان کا صرف خواب ہی ہو سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.