شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے جمعرات کی صبح بند کی گئی سوات ایکسپریس ہائی وے کو موٹروے پولیس نے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
سوات ایکسپریس ہائی وے کو لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کیا گیا تھا۔
موسم کی خرابی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
موٹروے پولیس کے مطابق انتہائی ضروری حالات میں سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.