بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لینڈسلائیڈنگ سے بند استور ویلی روڈ کھول دیا گیا

استور میں زلزلے کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے بند ہونے والے استور ویلی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

روڈ بلاک ہونے سے راولپنڈی، گلگت آنے اور جانے والی ٹریفک بند ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت اور استور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.