اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دیتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، سمری کے پیرا میں 6 افسروں کے پینل سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا تقرر کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رہیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم 20 نومبر کو ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے۔
وزیراعظم نے سمری میں بھیجے تمام افسروں کے انٹرویو کیے، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے طویل ملاقات کرکے مشاورت کی ،کافی غور وفکر کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.