فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنے کی دعوت دی ہے۔
فیض حمید نے اس پیشکش پر پی ٹی آئی قیادت کا سینے پر ہاتھ رکھ کر شکریہ ادا کیا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے چکوال میں ان کے فارم ہاؤس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ملاقات کی اور بطور سرونگ جنرل علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی علاقے کے عوام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں عملی سیاست میں آنے کی دعوت بھی دی۔
رواں سال 29 نومبر کو جنرل عاصم منیر کے چیف آف آرمی اسٹاف بننے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
Comments are closed.