جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید دھرنا کمیشن کے نوٹس پر حاضر نہیں ہوئے، ذرائع

فیض آباد دھرنا کیس کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے انکوائری کمیشن کی جانب سے بلائے جانے پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید دھرنا کمیشن کے نوٹس پر حاضر نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو شارٹ نوٹس پر رواں ہفتے بلایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فیض حمید کی طلبی کیلئے وزارت دفاع کے ذریعے دوسرا نوٹس جاری کیا جا رہا ہے جبکہ کمیشن کی جانب سے آئندہ ہفتے فوڈ کمپنی کے مالک کو بھی بلایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن رواں ہفتے کے آخر تک فیض حمید کو اگلے ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کرسکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا، جن میں سابق آئی جی طاہر عالم اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ خوشحال خان بھی شامل ہیں۔

بعد ازاں فیض آباد دھرنا کمیشن نے  تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ محمدایاز کو بھی کمیشن میں شامل کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.