اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیے۔
پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِ ثانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 12 بجے سنایا جائے گا۔
Comments are closed.