وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضیاء محی الدین کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فنکار کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، لیجنڈ فنکار اپنا مقام خود بناتا ہے۔
مراد علی شاہ ضیاء محی الدین کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات کےلیے دعا کی۔
اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضیاء محی الدین پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور بڑی شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ فنکار کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک لیجنڈ فنکار اپنا مقام اور جگہ خود بناتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب کوئی اور لیجنڈ ضرور آئیں گے لیکن ضیاء محی الدین کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
Comments are closed.