بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیجنڈز کے درمیان کھڑے ہو کر امپائرنگ کرنا اعزاز ہے، پاکستان کی پہلی ویمن امپائر حمیرا فرح

پاکستان کی پہلی ویمن امپائر حمیرا فرح کا کہنا ہے کہ لیجنڈز کرکٹ لیگ میں امپائرنگ کرنے کا تجربہ شاندار رہا، لیجنڈز نے بہت سراہا، لیجنڈز کے درمیان کھڑے ہو کر امپائرنگ کرنا اعزاز ہے۔

حمیرا فرح مختلف سطح کی کرکٹ میں 200 سے زائد میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں، حمیرا فرح پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں جبکہ ان کا کیرئیر اسپورٹس ایڈ منسٹریشن میں ہے۔

حمیرا فرح کو حال ہی میں عمان میں ہونے والی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں امپائرنگ کا موقع ملا ، اُن کا کہنا ہے کہ لیجنڈز کرکٹ لیگ میرے لیے یادگار رہے گی، لیجنڈز کے درمیان کھڑے ہو کر امپائرنگ کرنا میرے لیے ایک ایسا اعزاز ہے کہ میں جتنا بھی فخر کروں کم ہے، لیگ میں امپائرنگ کا تجربہ بھی شاندار رہا ہے۔

وسیم اکرم نے آج ہی کے دن 1989میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں مسلسل تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ سے پہلے میں کنفیوژ تھی کہ کیا میں لیجنڈز کے درمیان کھڑے ہو کر امپائرنگ کر پاؤں گی یا نہیں لیکن لیگ میں سب نے تعاون کیا ، بڑے بڑے ناموں والے کھلاڑیوں سے لے کر منتظمین اور ساتھیوں نے تعاون کیا ، لیجنڈ پلئیرز نے جس طرح عزت دی میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی ، مصباح الحق، بریٹ لی اور محمد کیف نے نا صرف سراہا بلکہ بہت رہنمائی کی ۔

حمیرا فرح نے کہا کہ لیجنڈز کرکٹ لیگ سے مجھے جو اعتماد ملا ہے وہ میرےآئندہ کیرئیر میں کام آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.